گوادر: دہشت گردوں کے حملے میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت کو شدید نقصان
👁️ 109 بار دیکھا گیا
گوادر: دہشت گردوں کے حملے میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت کو شدید نقصان
کوئٹہ (وہب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 2 روز قبل ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے دوران رات گئے تک جاری رہنے والے دھماکوں اور راکٹ داغے جانے کے باعث پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ’ہوٹل کی چوتھی منزل تباہ ہوچکی ہے کیونکہ حملہ آوروں نے اس منزل کے داخلی مقامات پر دھماکا خیز ڈیوائسز نصب کیں تھیں اور راکٹ بھی داغے تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ فلور اور دیگر 3 منزلیں بھی سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلے میں تباہ ہوئیں۔
گوادر کے رہائشی عبدالرحیم بلوچ نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا کہ ’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں رات کی خاموشی میں گونج رہی تھیں جو علی الصبح تک جاری رہیں‘۔
حملے کے بعد گوادر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا اور چائینیز پورٹ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے دیگر افراد کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔
سیکیورٹی حکام اور مقامی انتظامیہ نے گوادر کے کئی مقامات پر پولیس، انسداد دہشت گردی فورس، لیویز فورس، فرنٹیئر کور کے مزید اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
اس رپورٹ کی تیاری تک گوادر پورٹ اور دیگر اہم مقامات پر جانے والے راستے تاحال بند تھے اور کسی کو انہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5085 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C