ہری پور: جنسی زیادتی کے بعد 7 سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا
👁️ 209 بار دیکھا گیا
ہری پور: جنسی زیادتی کے بعد 7 سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا
ہری پور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور میں 7سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔
ہری پور پولیس کے ترجمان حسن عطا الرحمٰن نے بتایا کہ قتل کیے گئے بچے کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی جو مارچ آباد کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق بچے کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسے پھندے کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں نے صبح سویرے جھوگیا گاؤں کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر لاش کو خان پور ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم میں بچے کے جنسی استحصال اور اس کے بعد کپڑے کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 7 سالہ عمر گورنمنٹ پرائمری اسکول جھوگیا میں اول جماعت کا طالبعلم تھا جس نے حال ہی میں ہونے والے امتحان میں 92 فیصد نمبر حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس کے علاوہ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں پولیس نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بتایا تھا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران صرف وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے ساتھ ریپ کے 3 سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں 2 سو 60 ایسے واقعات رپورٹ بھی نہیں کروائے گئے۔
اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب میں سال 2016 میں 645 اور 2017 میں 652 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 17-2016 کے دوران جنسی زیادتی کے شکار بچوں میں 252 بچیاں اور ایک ہزار45 بچے شامل ہیں۔
صوبائی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق لاہور میں بچوں سے زیادتی کے 107 واقعات پیش آئے جبکہ پنجاب میں 43 بچوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5079 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C