ہزار گنجی خودکش دھماکا: تحقيقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کی جيوفينسنگ کرانے کا فيصلہ
👁️ 153 بار دیکھا گیا
ہزار گنجی خودکش دھماکا: تحقيقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کی جيوفينسنگ کرانے کا فيصلہ
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے حملہ آور کے جسم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی ہزارگنجی سبزی منڈی میں تین روز قبل ہونے والا خودکش دھماکا کس نے کیا؟ تحقیقاتی ادارے کھوج میں لگ گئے۔ محکمہ انسدادہشت گردی نے حملہ آورکے اعضا ڈی این اے کیلئے بھیج دیئے جبکہ جائے وقوعہ اور کی جیوفینسگ بھی کی جائے گی۔
خودکش دھماکےکے خلاف کوئٹہ کےمغربی بائی پاس پردھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے۔
گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی شہدا کے لواحقین سے تعزیت کے لیے پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔طاحتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے دہشت گردوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، خودکش حملے میں 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے تھے۔
ڈی آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، دھماکا خیز مواد آلوؤں میں رکھا گیا تھا، شہید افراد میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے جبکہ 8 شہدا کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔
ایک روز قبل دھماکے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ دھماکا پلانٹڈ نہیں بلکہ خودکش تھا، جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضاء قبضے میں لے لیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3559 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C