یحییٰ سنوار کے بھائی اور حماس چیف محمد سنوار کو ہلاک کر دیا گیا، نیتن یاہو
👁️ 155 بار دیکھا گیا
یحییٰ سنوار کے بھائی اور حماس چیف محمد سنوار کو ہلاک کر دیا گیا، نیتن یاہو
تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ ان کی فوج نے حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کو ’ہلاک کر دیا ہے‘، جو اسرائیل کے سب سے مطلوب افراد میں سے ایک اور حماس کے سابق رہنما یحییٰ سنوار کے بھائی تھے۔
رپورٹس کے مطابق محمد سنوار 13 مئی کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں واقع یورپی ہسپتال کے صحن اور اطراف میں کیے گئے ایک بڑے اسرائیلی فضائی حملے کا ہدف تھے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں حماس کا ’زیرِ زمین انفراسٹرکچر‘ تباہ کر دیا گیا۔
غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس ادارے کے مطابق اس حملے میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم، حماس نے محمد سنوار کی ہلاکت کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔
یاد رہے کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یحییٰ سنوار 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے منصوبہ ساز تھے۔ وہ اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
حماس کے اسرائیل پر حملے میں لگ بھگ 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
تقریباً 600 روز قبل ہونے والے حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملوں اور فوجی کارروائی کا آغاز کیا جس میں اب تک کم از کم غزہ میں 54,084 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے محمد سنوار کی ہلاکت کا اعلان منگل کے روز کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔ یہ اجلاس حزبِ اختلاف کی جانب سے بلایا گیا تھا تاکہ ’حکومت کی جنگ کے اہداف، تمام یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے میں مکمل ناکامی‘ پر بحث کی جا سکے۔
تنقید کے جواب میں نیتن یاہو نے اسرائیل کی کامیابیاں گنوانا شروع کیں۔
ان کا کہنا تھا: ’وار آف ریوائول یا احیائے نو کی اس جنگ کے 600 دنوں میں ہم نے واقعی مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ بدل دیا ہے۔ ہم نے دہشتگردوں کو اپنی سرزمین سے نکالا، طاقت کے ساتھ غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے، ہزاروں دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور محمد الضیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو انجام تک پہنچایا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4865 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C