یروشلم میں فلسطینیوں کیلئے امریکی سفارتی مشن کی بحالی کا منصوبہ، اسرائیل کی مخالفت
👁️ 32 بار دیکھا گیا
یروشلم میں فلسطینیوں کیلئے امریکی سفارتی مشن کی بحالی کا منصوبہ، اسرائیل کی مخالفت
واشنگٹن+یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) فلسطینیوں نے اتوار کو یروشلم میں امریکی قونصل خانے کے دوبارہ کھولنے کے وعدے کو مسترد کرنے پر اسرائیل پر تنقید کی ہے۔ یروشلم میں فلسطینیوں کے لیے امریکی سفارتی مشن کو بحال کرنے کے اقدام سے فلسطینیوں کو مثبت پیغام ملے گا۔
ہفتہ کو اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ نے کہا تھا کہ یروشلم میں امریکہ کے کسی دوسرے سفارتی مشن کے کھولنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں یروشلم کے قونصل خانے نے کام بند کر دیا تھا جو کئی برسوں سے فلسطینیوں کے لیے دراصل امریکی سفاری مشن کا کام سر انجام دیتا تھا۔ وزیرِ خارجہ بلنکن نے وعدہ کیا تھا کہ اس کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ البتہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس سے اس کا یروشلم پر خود مختاری کا دعویٰ چیلنج ہوتا ہے۔
اس قونصل خانے کے دوبارہ کھلنے سے امریکہ اور فلسطینیوں کے درمیان وہ تعلقات دوبارہ بحال ہو جائیں گے جو ٹرمپ کے دور میں شدید خراب ہو گئے تھے۔
فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”اسرائیل نے ان فلسطینی علاقوں پر قبضہ جما رکھا ہے جو فلسطین کی مستقبل کی ریاست کا حصہ ہیں۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکی قونصل خانہ کھلنا عشروں سے جاری اسرائیلی قبضے کے خلاف بین الاقوامی برادری کے وعدوں کا ایک حصہ ہے۔”
ایک نیوز کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینٹ نے یروشلم کے بارے میں اسرائیلی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ”یروشلم میں ایک اور امریکی قونصل خانہ کھولنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہ یروشلم صرف ایک ملک کا دارالحکومت ہے اور وہ ملک اسرائیل ہے۔”
اسرائیل کے وزیرِ خارجہ يائر لیپڈ نے تجویز کیا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے زیر انتظام مرکز رملہ میں اپنا قونصل خانہ کھول لے مگر فلسطینیوں نے اس تجویز کو اس لیے مسترد کر دیا تھا کہ اس سے یروشلم پر ان کے دعوے کی نفی ہوتی ہے۔
یروشلم میں امریکی قونصل خانے کا کھلنا، بینیٹ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا، کیوں کہ صدر بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں امریکہ پھر اپنی روایتی پالیسی کو اپنا رہا ہے۔
سابق صدر ٹرمپ نے قونصل خانے کا رتبہ کم کر کے اسے امریکی سفیر کے ماتحت کر دیا تھا اور امریکہ کا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا۔ اس فیصلے نے فلسطینیوں کو خاصا ناراض کر دیا تھا اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ان کے تعلقات متاثر ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9112 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C