یمن تنازع: سعودی اور عمانی وفود کی حوثیوں سے امن مذاکرات کیلئے صنعاء آمد
👁️ 25 بار دیکھا گیا
یمن تنازع: سعودی اور عمانی وفود کی حوثیوں سے امن مذاکرات کیلئے صنعاء آمد
صنعاء (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) سعودی عرب اور عمان کے وفود یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حوثی باغیوں کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع اور تنازع ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یہ دورہ ریاض اور صنعا کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والی مشاورت میں پیش رفت کی نشان دہی کرتا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے متوازی چل رہی ہیں۔
حالیہ عرصے میں چین کی ثالثی میں روایتی حریفوں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحال کرنے پر رضا مندی کے بعد یمن میں امن کی کوششوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
حوثیوں کی خبر رساں ایجنسی ‘صبا’ کے مطابق ہفتے کو پہنچنے والے وفود حوثیوں کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط سے ملاقات کریں گے ،تا کہ کشیدگی کے خاتمے اور یمنی بندر گاہوں پر سعودی عرب کے زیر قیادت پابندیوں کو ہٹانے پر بات چیت کی جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی وفد اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات حوثیوں کے کنٹرول میں موجود بندر گاہوں اور صنعا کے ہوائی اڈے کو مکمل طور پر دوبارہ سے بحال کرنے، سرکاری ملازمین کی اجرتوں کی ادائیگی، تعمیر نو کی کوشش اور غیر ملکی افواج کے یمن سے انخلا کے ٹائم فریم پر مرکوز ہوں گے۔
یمن جنگ کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان ’پراکسی وار‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ایران کے اتحادی حوثیوں نے سعودی عرب کی پشت پناہی سے صنعا میں حکومت کا تختہ 2014 میں الٹ دیا تھا جب کہ شمالی یمن پر اب اصل کنٹرول ان کا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک کرپٹ نظام اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے 2015 میں یمن میں کارروائی شروع کی تھی جس کا نشانہ حوثی باغی تھے۔ اس جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ یمن کی 80 فی صد آبادی کا انحصار بین الاقوامی انسانی امداد پر ہے۔
حوثی اہل کاروں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے رہائی پانے والے 13 قیدی صنعا پہنچ گئے ہیں جن کے بدلے ایک سعودی قیدی کو رہا کیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں اقوام متحدہ اور انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حکام نے شرکت کی تھی جس میں یمن کی حکومت اور حوثیوں نے 887 قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 414 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 414 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 344 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 318 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 700 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C