05/July/2026

یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

👁️ 80 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

صنعا (ڈیلی اردو)  یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یمنی فضائی حدود میں مبینہ مداخلت جاری رکھی تو سعودی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

 

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کی افواج کا سامنا سعودی لڑاکا طیاروں سے ہوا، جنہوں نے مبینہ طور پر صنعا ہوائی اڈے پر ایک ایرانی مسافر طیارے کو اترنے سے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا تو حوثی گروہ سعودی عرب کے اہم فوجی اور اقتصادی مفادات کو نشانہ بنائے گا۔

 

حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی کے مطابق جمعے کے روز ایک ایرانی طیارہ صنعا پہنچا، جو حوثی تحریک کے سرکاری وفد کو ایران لے جانے کے لیے آیا تھا تاکہ وہ ایران کے سابق رہنما علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ طیارے میں 200 سے زائد مریض بھی سوار تھے۔

 

دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے ہفتے کی صبح جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا جواب "فیصلہ کن انداز" اور "بے مثال طاقت" کے ساتھ دیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک نے 2014 میں یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں ایک عسکری اتحاد نے یمن میں فوجی مداخلت شروع کی تھی۔ اس تنازع کے باعث خطے میں کشیدگی مسلسل برقرار ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C