یمن: صنعا اور حدیدہ ایئرپورٹس سمیت متعدد مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے
👁️ 133 بار دیکھا گیا
یمن: صنعا اور حدیدہ ایئرپورٹس سمیت متعدد مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے
صنعا + تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور مغربی صوبے حدیدہ میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن میں صنعا کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ حملوں کے بعد علاقے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فضائی کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب یمن کے حوثی گروپ انصار اللہ نے گزشتہ ہفتے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔
صنعا پر حملے اور مکمل تباہی
حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی اور یمنی خبر ایجنسی سبا کے مطابق، اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ طور پر صنعا ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
صنعا میں موجود اے ایف پی کے نامہ نگار نے بھی متعدد دھماکوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ حوثی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صرف صنعا میں 16 افراد زخمی ہوئے۔
حدیدہ بندرگاہ اور بجیل فیکٹری پر بمباری
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے حوثی ملیشیا کے فوجی و اقتصادی انفراسٹرکچر پر کیے گئے، جن میں حدیدہ کی بندرگاہ اور مشرقی علاقے بجیل کی سیمنٹ فیکٹری شامل ہیں۔
فوج کے مطابق سیمنٹ فیکٹری سرنگوں کی تعمیر اور دیگر عسکری مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ حوثی وزارت صحت کے ترجمان انیس الاصباحی کے مطابق، بجل پر حملے میں 21 افراد زخمی ہوئے۔
امریکہ کی مبینہ شمولیت پر تضاد
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملے امریکہ کے ساتھ مل کر کیے گئے، تاہم ایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ امریکہ اس کارروائی میں شامل نہیں تھا۔
ادھر یمنی سبا ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ صنعا پر دو امریکی فضائی حملے بھی کیے گئے، جن میں العربین سٹریٹ اور ایئرپورٹ سٹریٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی موقف اور ڈیٹرنس پالیسی
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ڈیٹرنس پالیسی کے تحت کی گئی ہے تاکہ اسرائیلی شہریوں کو لاحق خطرات کا جواب دیا جا سکے۔
ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے چینل 13 کو بتایا کہ اسرائیل کو توقع نہیں کہ ان حملوں سے یمن سے میزائل حملے مکمل طور پر رک جائیں گے، تاہم یہ کارروائیاں “پیغام” ہیں۔
حوثی ردعمل اور وارننگ
حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ ساری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی ہوائی اڈوں پر فضائی محاصرہ قائم کیا گیا ہے اور عالمی ایئرلائنز کو اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پس منظر: امریکہ کے روزانہ حملے
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق، امریکہ مارچ کے وسط سے یمن میں حوثیوں کے خلاف تقریباً روزانہ حملے کر رہا ہے اور اب تک 1,000 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کی صورت میں عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، ایران کا انتباہ
19/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26386 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15623 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11917 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9271 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7529 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5483 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C