یوکرین جنگ صرف روس کی وجہ شروع نہیں ہوئی، پوپ فرانسس
👁️ 46 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ صرف روس کی وجہ شروع نہیں ہوئی، پوپ فرانسس
پیرس (ڈیلی اردو/بی بی سی/رائٹرز) کیتھولک فرقے کے پیشوا پوپ فرانسس نے جمعہ کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین میں جنگ صرف روس کی وجہ سے شروع نہیں ہوئی بلکہ کئی ’سلطنتوں‘ کے مفادات کی وجہ سے شروع ہوئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، پوپ فرانسس نے کہا کہ اس تنازعے کو ’سامراجی مفادات، نہ صرف روسی سلطنت کے بلکہ دوسری جگہوں کی سلطنتوں کے مفادات‘ نے ہوا دی۔
انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے امن کے لیے بات کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
پوپ اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں اطالوی سوئس ٹیلی ویژن آر ایس آئی (RSI) سے بات کر رہے تھے۔ ان کے انٹرویو کے اقتباسات جمعہ کو اطالوی روزنامہ لا ری پبلیکا، لا سمپا اور کورئیالا سیرا نے شائع کیے تھے۔
چھیاسی سالہ پوپ فرانسس، جو 13 مارچ کو اپنے انتخاب کی 10ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ بہت تھک گئے اور رومن کیتھولک چرچ کی حکومت کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
پچھلے مہینے، انہوں نے کہا تھا کہ پوپ کے استعفے صرف غیر معمولی حالات میں ہونے چاہئیں۔
ان کے پیشرو بینیڈکٹ شِش دہم، جو 31 دسمبر کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، 2013 میں مستعفی ہونے کے بعد تقریباً 600 سالوں میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کیا چیز ہوگی جو انھیں سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کرے گی، اس پر فرانسس نے کہا کہ ’ایک تھکاوٹ جس کی وجہ سے آپ کو چیزوں کو واضح طور پر نہیں دیکھ پاتے ہیں، یعنی وضاحت کی کمی، حالات کا اندازہ لگانے کا صحیح طریقہ۔
فرانسس نے کہا کہ وہ گُھٹنے کی بیماری کی وجہ سے وہیل چیئر استعمال کرنے میں ’تھوڑا شرمندہ‘ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں بوڑھا ہو چکا ہوں۔ میری جسمانی مزاحمت کم ہے، گھٹنے (مسئلہ) ایک جسمانی ذلت تھی، اگرچہ صحت اب ٹھیک ہو رہی ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C