یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم نہیں کیے جائیں گے، امریکی صدر
👁️ 399 بار دیکھا گیا
یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم نہیں کیے جائیں گے، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی ہے کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں، کیونکہ ان کا استعمال انتہائی پیچیدہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ٹوماہاک میزائل کا مسئلہ یہ ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ انہیں استعمال کرنے کی تکنیک سیکھنے میں کم از کم چھ ماہ، اور عام طور پر ایک سال لگتا ہے۔ یہ بہت پیچیدہ ہتھیار ہیں۔ اس لیے واحد طریقہ یہی ہے کہ ہم خود انہیں چلائیں، اور ہم ایسا کرنے نہیں جا رہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ان کے استعمال کے لیے ایک سال کی بھرپور تربیت درکار ہوتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ انہیں کیسے استعمال کرنا ہے، لیکن ہم دوسروں کو یہ سکھانے نہیں جا رہے۔‘‘
صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس تناظر میں سامنے آیا کہ یوکرین نے امریکہ سے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، تاکہ روس کے خلاف کییف کی دفاعی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ اب لیکن یوکرین کی اس درخواست کو ٹرمپ نے مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C