یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر فیصلہ فی الوقت درست نہیں، جرمن وزیر دفاع
👁️ 34 بار دیکھا گیا
یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر فیصلہ فی الوقت درست نہیں، جرمن وزیر دفاع
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ نیٹو کو یوکرین کی رکنیت پر بہت احتیاط سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ نیٹو کے سربراہ نے اپنے دورہ کییف کے دوران اس فوجی اتحاد میں یوکرین کی شمولیت کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ نیٹو کے فوجی اتحاد میں یوکرین کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔
انہوں نے جمعرات کی رات ایک ٹاک شو کے دوران کہا، “دروازہ کھلا ہے، ایک شگاف ہے، لیکن اس پر فیصلہ کرنے کا یہ وقت نہیں ہے۔” پسٹوریئس نے مزید کہا کہ جنگ میں مزید شدت کے دوران اس متبادل پر سنجیدگی سے بات نہیں کی جا سکتی۔
جرمن وزیر نے کہا کہ نیٹو اتحاد میں یوکرین کی شمولیت کے حوالے سے کسی بھی قدم پر “احتیاط سے” سمجھنے اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپ کو ٹھنڈے دماغ اور گرم دل کے ساتھ فیصلہ کرنا ہو گا، اس کے برعکس نہیں۔”
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کے روز ہی یوکرین کے دارالحکومت کییف کا دورہ کیا اور نیٹو اتحاد میں یوکرین کے الحاق کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ “یوکرین کا مستقبل یورو-اٹلانٹک خاندان میں ہے، یوکرین کا مستقبل نیٹو میں ہے اور تمام اتحادی اس پر متفق ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ نیٹو کے اگلے سربراہی اجلاس میں یوکرین کی رکنیت کا معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہو گا۔
روسی جنگی طیارے کی غلطی سے سرحدی شہر بیلگوروڈ پر فائرنگ
ماسکو اور علاقائی حکام کے مطابق ایک روسی جنگی طیارے نے غلطی سے بیلگوروڈ شہر پر فائرنگ کر دی۔ یہ شہر مغربی روس میں یوکرین کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ہے۔
بیلگوروڈ کے علاقائی گورنر ویاچسلاؤ گلادکوف نے کہا کہ واقعہ ایک دھماکے کی وجہ سے ہوا جس سے شہر کے وسط میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں دو خواتین زخمی ہوئیں۔
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک جنگی طیارہ ایسی و-34 شہر کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا اور تبھی، “غیر ارادی طور پر گولہ بارود لانچ ہو گیا۔” اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C