یوکرین کی 117 سے زائد آبادیوں پر روس کی بمباری
👁️ 25 بار دیکھا گیا
یوکرین کی 117 سے زائد آبادیوں پر روس کی بمباری
کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) روس نے یوکرین کے 10 مختلف علاقوں میں 118 آبادیوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی فوج کی طرف سے اس سال کے کسی ایک دن کے دوران یہ شدید ترین بمباری تھی۔
یوکرینی وزارت داخلہ کی طرف سے آج بدھ یکم نومبر کو بتایا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زیادہ بستیوں پر گولہ باری کی۔
یوکرینی وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک یہ کسی ایک دن کے دوران حملوں کی زد میں آنے والے شہروں اور دیہات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ماسکو نے گزشتہ فروری میں یوکرین پر حملے کے آغاز سے اب تک فرنٹ لائن پر واقع شہروں، قصبوں اور دیہاتوں پر لاکھوں گولے داغے ہیں، جس سے ملک کے مشرقی حصے میں کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
کییف حکومت نے ملک کے ایک اہم صنعتی شہر کریمنچک میں واقع ایک آئل ریفائنری پر بھی روسی حملے کی اطلاع دی ہے۔ کلیمینکو نے کہا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو کئی گھنٹے لگے۔
کییف اور مغرب کو خدشہ ہے کہ روس سردیوں سے قبل یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر گزشتہ برس کی طرح اپنے حملوں میں اضافہ کرے گا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقے خارکیف میں رات بھر کی گئی گولہ باری میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ جنوبی علاقے خیرسون میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔
جنوبی شہر نکوپول میں ایک روسی ڈرون حملے میں ایک 59 سالہ خاتون ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
یوکرین کی فضائیہ نے آج بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے رات کے وقت یوکرین پر حملے کے لیے بھیجے گئے 20 میں سے 18 روسی ڈرونز کو مار گرایا۔
دوسری طرف روسی وزارت دفاع کا بھی کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کی سرحد سے متصل بریانسک اور کرسک کے علاقوں میں یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4850 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3598 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C