یہ عزمِ استحکام آپریشن نہیں عدمِ استحکام آپریشن ہے جو پاکستان کو مزید کمزور کریگا، مولانا فضل الرحمان
👁️ 73 بار دیکھا گیا
یہ عزمِ استحکام آپریشن نہیں عدمِ استحکام آپریشن ہے جو پاکستان کو مزید کمزور کریگا، مولانا فضل الرحمان
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا عزمِ استحکام آپریشن، عدم استحکام آپریشن ہے جو پاکستان کو مزید کمزور کرے گا۔
انھوں نے پریس کانفرنس کے آغاز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا پاکستان ہم نے اس لیے حاصل کیا تھا کہ اس پاکستان میں ہم جرنیلوں کی غلامی کریں گے اور جانوروں کی طرح وہ ہمیں جس طرف ہانکیں گے ہم اسی طرف جائیں اور جو چارہ وہ ہمیں ڈالیں گے وہی ہم قبول کریں گے، کبھی نہیں ہو گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اس وقت میں ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان۔ مسلح تنظیمیں اس وقت کھلے عام تمام علاقوں کو کنٹرول کر رہی ہیں۔ اور انھوں نے اب اعلان کیا ہے کہ یہ عزمِ استحکام آپریشن شروع کریں گے، یہ عدمِ استحکام آپریشن ہے جو پاکستان کو اور کمزور کرے گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ماضی کے جتنے آپریشن ہوئے ہیں زرا ان کے نتائج تو سامنے رکھیں، آج ہم کہاں کھڑے ہیں، چپے چپے پر ہماری فوج موجود ہے، کیوں بے بس ہو گئی ہے؟
’میری پولیس کیوں بے بس ہو گئی ہے، بلوچستان کے بارے میں تو میں زیادہ نہیں جانتا ہوں گا، لیکن خیبرپختونخوا میں جہاں ہمارے اضلاع ہیں وہاں پولیس سورج غروب ہونے کے بعد اپنے تھانوں میں بند ہو جاتی ہے، اور ان کا کسی بھی روڈ کے ساتھ تعلق ختم ہو جاتا ہے۔‘
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’تو ملک کو اور کمزور کیوں کیا جا رہا ہے۔ ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کر لیا، ایپکس کمیٹی کیا ہے؟ تحصیل کی سطح پر اس میں میجر بیٹھتا ہے، ضلع کی سطح پر اس میں کرنل بیٹھتا ہے، یہ جب ڈویژن کی سطح پر ہوتی ہے تو اس میں بریگیڈیئر بیٹھتا ہے، صوبے کی سطح پر اس میں کور کمانڈر بیٹھتا ہے اور وفاق کی سطح پر اس میں آرمی چیف بیٹھا ہوتا ہے۔
’آپ بتائیں کہ جب کسی اجلاس میں وردی والا موجود ہو گا تو فیصلہ وردی والا کرے گا یا باقی لوگ کریں گے؟‘
انھوں نے کہا کہ ’ذمہ داری ہمارے اوپر ڈالتے ہیں، بڑی خوشی سے شہباز شریف ذمہ داری قبول کرے گا، لیکن شہباز شریف وزیرِ اعظم نہیں ہے۔ بس کرسی پر بیٹھا ہوا ہے ایک آئینی کرسی سنبھالی ہوئی ہے سو وہ اسی پر خوش ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جمہوریت اور پارلیمان اپنا مقدمہ ہار چکی ہے اور ان کے خلاف مسلح تنظیمیں اور بغاوتیں اپنا مؤقف تسلیم کروا رہی ہیں۔ یہاں تک ہمیں کس نے پہنچایا ہے؟ ان ہی بے اعتدالیوں نے، ہم آئین پر عمل نہیں کریں گے تو آئین ایک میثاقِ ملی ہے اور جب یہ بیچ میں نہیں رہے گا تو عوام کی ریاست کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔‘
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سنیچر کو نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے اس فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی جس میں وزیراعظم کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور آرمی چیف بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C