31 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر فرانس میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار
👁️ 97 بار دیکھا گیا
31 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر فرانس میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار
پیرس (ویب ڈیسک) ٹرک میں چھپ کر غیرقانونی طور پر فرانس میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایلپیس میں میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے تلاشی کے دوران ٹرک کے کنٹینر میں چھپے 31 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میری ٹائم حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد پاکستانی ہیں جب کہ ٹرک کے پاکستانی ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد اٹلی کے راستے فرانس میں داخل ہوئے تھے جن میں 15 سال تک کے 3 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد کو 2015 میں ہونے والے ایک بارڈر کنٹرول معاہدے کے تحت واپس اٹلی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں تاکہ غیرملکی تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر فرانس میں داخل کرنے والے گروہ کو پکڑا جاسکے جب کہ ٹرک ڈرائیور کو بارڈ پولیس کے حوالے کیاگیا ہے جس پر قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، برطانوی حکام کے مطابق ٹرک پر موجود کنٹینر بیلجیئم سے برطانیہ لایا گیا تھا۔پولیس نے شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔
ٹرک کنٹینر سے ملنے والی لاشیں ابتداء میں چین کے باشندوں کی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن اب برطانوی پولیس کی تازہ تحقیقات کے مطابق کہ یہ لاشیں ویت نام کے شہریوں کی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C