13/May/2026

7 اکتوبر حملہ: حماس نے خواتین و یرغمالیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، کمیشن رپورٹ

👁️ 232 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
7 اکتوبر حملہ: حماس نے خواتین و یرغمالیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، کمیشن رپورٹ

7 اکتوبر حملہ: حماس نے خواتین و یرغمالیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، کمیشن رپورٹ

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حماس اور اس کے اتحادیوں نے 7 اکتوبر 2023 کے دہشت گردانہ حملے کے دوران اور غزہ  لے جائے گئے یرغمالیوں کے ساتھ "منظم اور وسیع پیمانے" پر جنسی تشدد کیا۔

 

"حماس کے 7 اکتوبر کو خواتین و بچوں کے خلاف جرائم‘‘  کی تحقیقات کے عنوان سے قائم سول کمیشن کی تقریباً 300 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو سالہ آزاد تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جنسی اور صنفی بنیادوں پر تشدد اس حملے اور اس کے بعد کے واقعات کا "منظم، وسیع اور بنیادی حصہ" تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق حملے، اغوا، منتقلی اور قید کے مختلف مراحل میں حماس اور اس کے ساتھیوں نے متاثرین کے خلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے بار بار دہرائے جانے والے طریقے استعمال کیے۔

 

تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ جرائم انتہائی سفاکی اور انسانی اذیت کے ساتھ کیے گئے، اور ان کا مقصد خوف و ہراس اور تذلیل کو بڑھانا تھا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے لیے رہائشی علاقوں، نووا میوزک فیسٹیول، سڑکوں، پناہ گاہوں، فوجی تنصیبات اور لاشوں کی شناخت کے مراکز سے مواد اکٹھا کیا گیا۔

 

کمیشن کے مطابق رپورٹ میں زندہ بچ جانے والوں اور عینی شاہدین کی ویڈیوز، انٹرویوز، تصاویر، سرکاری ریکارڈز اور حملوں سے متعلق دیگر شواہد شامل کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C