پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پاک ایران سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پاک ایران سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ پاک ایران سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایرانی حکومت نے پاک ایران سرحد پر بارڑ لگانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے ملحق سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے عسکری قیادت نے گزشتہ سال کے اوائل میں پاک افغان سرحد پر بارڑ لگانے کا کام شروع کیا۔
اس سلسلے میں بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر ایک ہزار270کلو میٹر طویل باڑ لگانے کا کام مئی 2018میں پنجپائی سے شروع کیا گیا ،بارڑ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔بارڑ کے ساتھ 250 سکیورٹی قلعے اور ایک ہزار 500 واچ ٹاورتعمیر کئے جا رہے ہیں، اس طر ح ہر ایک کلومیٹر پر واچ ٹاور جبکہ ہر 3 کلومیٹر پر ایک سیکیورٹی قلعہ تعمیر ہوگا۔
پاک افغان سرحد پر بارڑ کی تعمیر کاکام رواں سال دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔
دوسری جانب حکومت نے عسکری قیادت کے مشورے پر پاک ایران 907 کلومیٹر سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بارڑ بھی پاک افغان بارڑ کی طرز پر لگائی جائے گی ، تاہم تجارت اور آمدورفت کیلئے متعدد راہداری گیٹس بھی بنائے جائیں گے، اسی طرح بعض مقامات جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہیں وہاں مشترکہ گیٹس بنائے جائیں گے۔
ایرانی حکومت نے پاک ایران سرحد پر بارڑ لگانے پر رضا مندی تو دے دی ہے تاہم پاکستان یہ کوشش کررہا ہے کہ ایران خود بھی کچھ حصے پر بارڑ لگائے تاکہ پاکستان کا مالی بوجھ کم ہوسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5081 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C