امریکا کا طالبان کیساتھ آئندہ ہفتے دوبارہ بات چیت کرنیکا اعلان
👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکا کا طالبان کیساتھ آئندہ ہفتے دوبارہ بات چیت کرنیکا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکا قطر میں آئندہ ہفتے طالبان کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کرے گا جس میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور افغانستان میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ 2 ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت میں امریکی وفد کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ کریں گے۔
فریقین ’ہمارے اہم قومی مفادات‘ پر تبادلہ خیال کریں گے مثلاً عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ اور القاعدہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، انسانی امداد، افغانستان کی تباہ حال معیشت اور امریکی شہریوں اور امریکا کے لیے کام کرنے والے افغانوں کے لیے محفوظ انخلا کا معاملہ شامل ہے۔
ٹام ویسٹ نے 2 ہفتے قبل پاکستان میں طالبان نمائندوں سے ملاقات کی تھی جنہوں نے امریکی انخلا کے بعد اگست میں اقتدار حاصل کیا تھا۔
فریقین کے مابین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 9 اور 10 اکتوبر کو پہلا اجلاس ہوا تھا جہاں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے ساتھ تعلقات کی نگرانی کرنے والے امریکی سفارتکاروں کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔
امریکی مندوب نے چند روز قبل مالی امداد اور سفارت حمایت حاصل کرنے کے لیے طالبان کے لیے امریکا کی شرائط دہرائی تھیں جن میں دہشت گردی سے لڑنا، جامع حکومت کا قیام، خواتین، لڑکیوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا اور اس وقت صرف انسانی امداد فراہم کررہا ہے۔
طالبان حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی نے گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس کے نام ایک کھلے خط میں مطالبہ کیا تھا امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کیے جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C