امریکا: نیویارک سٹی ریلوے اسٹیشن حملے میں ملوث ملزم گرفتار
👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکا: نیویارک سٹی ریلوے اسٹیشن حملے میں ملوث ملزم گرفتار
نیو یارک (ڈیلی اردو) نیو یارک سٹی سب وے اسٹیشن پر اسموک گرینیڈ پھینکنے اور فائرنگ سے 23 افراد کو زخمی کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے مسلسل تلاش کے بعد بالآخر گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ 62 سالہ ملزم ’فرینک رابرٹ جیمز‘ کو جائے وقوع سے تقریباً 8 میل دور لوئر مین ہٹن سے حراست میں لے لیا گیا، حکام نے رہائشیوں کی نشاندہی کی مدد سے اس کے ٹھکانے کا تعین کیا، جن میں سے کچھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم کو دیکھنے کی اطلاع دی۔
فرینک رابرٹ جیمز کو اس حملے کے 30 گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا جو بدھ کی صبح ایسے وقت میں پیش آیا جب مین ہٹن جانے والی این لائن ٹرین بروکلین کی سن سیٹ پارک کمیونٹی میں ایک زیر زمین اسٹیشن کی جانب بڑھ رہی تھی، واقعے سے شہر کے سب وے سسٹم میں پرتشدد حملوں کے نئے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’میرے ساتھی نیو یارکرز! ہم نے اسے پکڑ لیا، ہم نے اسے پکڑ لیا، ہم اس شہر کے لوگوں کی حفاظت کریں گے اور ان لوگوں کی گرفتاری یقینی بنائیں گے جو نیویارک کے لوگوں میں دہشت پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) کے مطابق فلاڈیلفیا اور ملواکی میں حالیہ پتے پر رہائش پذیر ملزم فرینک رابرٹ جیمز برونکس کا باشندہ ہے جو کہ اس سے قبل نیویارک میں 9 بار اور نیوجرسی میں 3 بار گرفتار ہوچکا ہے۔
بروکلین میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں وفاقی استغاثہ کی جانب سے دائر کی گئی 10 صفحات پر مشتمل ایف آئی آر میں فرینک رابرٹ جیمز پر ماس ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر دہشت گردی یا پرتشدد حملے کا الزام عائد کیا گیا، حکام نے کہا کہ اگر جرم ثابت ہوا تو اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بروکلین میں امریکی اٹارنی کے دفتر نے بتایا کہ جمعرات کو (آج) عدالت میں ملزم کی پہلی پیشی ہے، فرینک رابرٹ جیمز پر الزام ہے کہ اس نے نیم خودکار ہینڈگن سے مسافروں پر فائر کرنے سے چند لمحوں پہلے سب وے اسٹیشن کے اندر 2 اسموک گرینیڈ پھینکے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، دھویں سے بھری ٹرین سے باہر بھاگنے کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 13 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
یہ حملہ امریکا کے سب سے بڑے میٹروپولیٹن ٹرانزٹ سسٹم میں پرتشدد جرائم کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جن میں مسافروں کو اسٹیشن پلیٹ فارم سے سب وے کی پٹریوں پر دھکیلنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8943 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4780 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3552 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2547 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1991 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C