آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت ختم کر دی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت ختم کر دی
دبئی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حکومتی مداخلت اور بورڈ کے آزاد و شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
Zimbabwe Cricket have been suspended with immediate effect.https://t.co/lfOC8J5LRm
— ICC (@ICC) July 18, 2019
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ کونسل کا مستقل رکن ملک زمبابوبے، کرکٹ کے معاملات میں حکومتی عدم مداخلت اور بورڈ کے شفاف و آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام رہا جس کی پاداش میں اسے فوری طور پر معطل کردیا جائے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمہوری انداز میں کرکٹ کے معاملات چلانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی زمبابوے کرکٹ مشکلات سے دوچار رہی ہے۔ فیصلے کے مطابق زمبابوے کو آئی سی سی کی فنڈنگ بند کردی گئی ہے۔
#BREAKING The International Cricket Council meeting in London has suspended Zimbabwe Cricket citing government interference after the Sports Commission usurped the ZC board.
Decision means Zimbabwe will not receive ICC funding, and the country banned from ICC events pic.twitter.com/ix4OApYb25
— ZimLive (@zimlive) July 18, 2019
زمبابوے کی ٹیم ٹیسٹ اسٹیٹس رکھتی ہے اور اب معطلی کے دوران یہ ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔ معطلی کے بعد زمبابوے کی اکتوبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
آئی سی سی نے زمبابوے کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں کرکٹ بورڈ کی بحالی کا حکم دیا ہے۔
کرکٹ قوانین میں تبدیلی
آئی سی سی نے سالانہ اجلاس میں کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی بھی منظوری دے دی ہے۔
کسی کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کھلاڑی کی تبدیلی میچ ریفری کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ اس نئے قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا یعنی ایجبیسٹن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ نئے قانون کے تحت پہلا میچ ہوگا۔
قانون میں ایک اور اہم تبدیلی بھی کی گئی ہے اور وہ یہ کہ سلو اوور ریٹ پر اب کپتانوں کو معطل نہیں کیا جا سکے گا البتہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں فی اوور دو چیمپئن شپ پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی۔
لندن میں آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان ںے کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C