آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت نہیں اور نہ ہی اسے بند کرنے کا اختیار حاصل ہے، یو اے ای
👁️ 181 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت نہیں اور نہ ہی اسے بند کرنے کا اختیار حاصل ہے، یو اے ای
ابوظبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’تیل اور گیس کی ترسیل کے اس اہم آبی گُزرگاہ کو بند کرنے یا محدود کرنے کا اختیار ایران کے پاس کبھی نہیں رہا۔‘
امارات کے وزیرِ صنعت اور ابوظبی کی سرکاری تیل کمپنی کے سربراہ سلطان احمد الجابر نے سوشل میڈیا پر لکھا ’ایسی کوئی بھی کوشش علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی اقتصادی شہ رگ میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے اور ہر ملک کی توانائی، خوراک اور صحت کے تحفظ کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔‘
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے تہران نے خبردار کیا ہے کہ جو جہاز آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی کوشش کریں گے انھیں ’آگ لگا دی جائے گی۔‘
اس دھمکی کے بعد اس اہم آبی گُزر گاہ سے تجارت تقریباً رک گئی ہے اور عالمی سطح پر تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
الجابر نے کہا کہ ’ایسی مثال قائم کرنا غیر قانونی، خطرناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ دنیا اس کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اسے ایسا ہونے دینا چاہیے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C