آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، بھارتی وزیر عظم کا پاکستان کو دوبارہ نشانہ بنانے کا عندیہ
👁️ 274 بار دیکھا گیا
آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، بھارتی وزیر عظم کا پاکستان کو دوبارہ نشانہ بنانے کا عندیہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے کیونکہ ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
انڈیا کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کیے ہیں۔‘
نریندر مودی نے کہا کہ پہلا نکتہ یہ ہے کہ ’انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا مؤثر اور فوری جواب دے گا۔‘ دوسرا یہ کہ جواب دینے کا ’وقت، طریقہ کار اور ضوابط ہماری مسلح افواج طے کریں گی۔‘
اور تیسرا یہ کہ ’انڈیا اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔‘
انڈیا کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ’پاکستان کا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے۔ دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔‘
واضح رہے کہ پاکستان ماضی میں بھی بارہا ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے اس کا الزام براہِ راست پاکستان پر عائد کیا تھا اور اسی تناظر میں اس نے مئی کے اوئل میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے۔ جس کے بعد دونوں ملکوں میں چار روز تک جنگی صورتحال رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی حدود میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے جنگ بندی کے بعد انڈیا کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم انڈیا کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔‘
خیال رہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی بارہا انڈین حکام کی جانب سے یہ بیانات دیے جاتے رہے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو پھر سے پاکستان کے حدود میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C