ارکان پارلیمنٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ الیکشن کمیشن میں 40 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں میں تضاد سامنے آ گیا
👁️ 77 بار دیکھا گیا
ارکان پارلیمنٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ الیکشن کمیشن میں 40 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں میں تضاد سامنے آ گیا
اسلام آباد( ڈیلی اُردو) الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کے دوران 40 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں میں تضاد سامنے آ گیا، الیکشن کمیشن نے وضاحت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین جاری ہے، 40 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں میں تضاد سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے چالیس ارکان پارلیمنٹ سے وضاحت طلب کرلی ہے، الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ مالی سال 2017 اور 2018 کے گوشواروں میں مطابقت نہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر آبی وسائل فیصل واڈا، وفاقی وزیر عمر ایوب، حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر زبیدہ جلال، امیر حیدر ہوتی، شاہ زین بگٹی، کنول شوزب، دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز، اکبر چترالی، وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید، غلام سرور خان، علی حیدر، سلیم رحمان، بشیر خان، شیر احمد خان، محمد نواز خان، صالح محمد خان، انور تاج، عمران خٹک، نور عالم خان، ارباب عامر ایوب، محمد اقبال خان، منصور حیات خان، ملک احسان اللہ ٹوانہ، قیصر احمد شیخ، راؤ محمد اجمل، محمد منیر وٹو، سید فخر امام، احمد حسین، میاں شفیق، سید مصطفی محمود، مرتضی محمود، آفتاب شعبان میرانی، خالد لنڈ، نور محمد شاہ جیلانی، سکندر علی راہوپٹو، عبدالشکور شاہ، شائستہ پرویز، نصرت واحد، شہناز بلوچ کے گوشواروں پر تضاد نکل آیا،
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعدد ارکان کو دوبارہ خطوط ارسال کردئیے، الیکشن کمیشن نے 15 روز میں ارکان سے تضاد دور کرنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C