اسرائیل حماس جنگ: امریکہ کی اپنے سفارتکاروں کو عراق چھوڑ دینے کی ہدایت
👁️ 78 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس جنگ: امریکہ کی اپنے سفارتکاروں کو عراق چھوڑ دینے کی ہدایت
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سفارتی اہلکاروں کو فوری طور پر عراق چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے اور امریکی شہریوں کو اس ملک کا سفر نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ اسرائیل حماس جنگ کے سبب علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کے روز عراق میں بغداد اور اربیل کے اپنے سفارت خانے اورقونصل خانے کے تمام غیر ضروری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ واشنگٹن نے خطے میں ”امریکی مفادات اور اہلکاروں کے خلاف سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات” کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری بھی جاری کی، جس میں انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں جانے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں کہا کیا ہے کہ ”دہشت گردی، اغوا، مسلح تصادم، شہری بدامنی کے خدشات کے ساتھ ہی عراق میں امریکی مشن کے پاس اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے، اس لیے عراق کا سفر نہ کریں۔”
امریکہ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں، جب اسلامی شدت پسند تنظیم حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے تناظر میں امریکی افواج کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایران کیلئے بھی امریکی تنبیہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن دونوں نے مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کے مفادات کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ کے تنازع کو وسعت دے کر ایران کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
اسرائیل نے پہلے ہی ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف لبنان کے ساتھ اپنی سرحد پر حملے شروع کر رکھے ہیں، جبکہ تہران حماس اور اسلامی جہاد کا کلیدی اتحادی ہے۔
گزشتہ ہفتے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے خطے میں تعینات ایک امریکی جنگی جہاز پر ایک درجن سے زیادہ ڈرون اور چار کروز میزائل داغے تھے، تاہم امریکہ نے ان سب کو ناکام بنادیا تھا۔
بلنکن نے اتوار کے روز کہا کہ انہیں توقع ہے کہ خطے میں، ”ہماری افواج اور ہمارے اہلکاروں کے خلاف ایرانی پراکسیوں کی طرف سے کشیدگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، ”ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کا مؤثر طریقے سے دفاع کر سکیں اور اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم فیصلہ کن جواب دیں گے۔”
تازہ ترین کشیدگی کی وجہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کا دہشت گردانہ حملہ ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر تباہ کن فضائی حملے شروع کیے، جس میں اب تک فلسطینی حکام کے مطابق چار ہزار 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً دس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
اس کشیدگی نتیجے میں اسرائیل کے سب سے مضبوط اتحادی امریکہ نے فوری طور پر خطے میں دو طیارہ بردار بحری جہاز اور امدادی بحری جہاز سمیت فوری طور پر بھاری بحری طاقت روانہ کی ہے۔
پینٹاگون نے خطے میں تقریباً 2000 میرینز بھی تعینات کیے ہیں اور جلد ہی تھرمل اور ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم بٹالین بھی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3562 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C