اسرائیل نے غزہ میں پوری قوت سے جنگ دوبارہ شروع کر دی ہے، نتن یاہو
👁️ 108 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے غزہ میں پوری قوت سے جنگ دوبارہ شروع کر دی ہے، نتن یاہو
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے عزہ میں ’پوری قوت کے ساتھ‘ دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے۔
غزہ میں جنوری کے دوران جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم اب اسرائیل نے دوبارہ حملے شروع کیے ہیں۔ حماس کے مطابق حملوں کی نئی لہر میں 400 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔
نتن یاہو نے ان حملوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ صرف شروعات ہے‘ اور ان کے مطابق لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا۔
اسرائیل نے اپنے تمام یرغمالیوں کی غزہ سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ اب بھی غزہ میں 59 یرغمالی موجود ہیں جن میں سے 24 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے دوران حماس نے کئی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ حماس جنگ بندی میں کی گئی پیشکش سے انکاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اب مذاکرات صرف آگ تلے ہوں گے۔‘
انھوں نے اسرائیلیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ہم مشرق وسطیٰ کو بدل رہے ہیں۔ ہم جیتیں گے۔‘
اس دوران اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں ’دہشتگردوں کے اہداف‘ پر حملے جاری رکھیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ’دہشتگردوں کے سیلز، لانچ پوسٹس، اسلحے کے ذخائر اور اضافی فوجی انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس وقت بھی اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی پر مختلف اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
غزہ میں تازہ حملوں کے بعد انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9001 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4877 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3749 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3620 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2603 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2349 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C