اسرائیل نے متنازع مغربی صحارا پر مراکش کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرلیا
👁️ 27 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے متنازع مغربی صحارا پر مراکش کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرلیا
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) اسرائیل نے اعلان کیا ہےکہ وہ مغربی صحارا پر مراکش کے اقتدار اعلیٰ کو تسلیم کر رہا ہے ۔ اس طرح وہ امریکہ کے ساتھ واحد ملک بن گیا ہےجس نے متنازع شمالی افریقی علاقے کےمراکش میں انضمام کو تسلیم کیا ہے۔
#BREAKING Israel recognizes Morocco's sovereignty over Western Sahara: Rabat pic.twitter.com/q4nzFMBdPp
— AFP News Agency (@AFP) July 17, 2023
اسرائیل کی جانب سے پیر کو کیا جانے والا یہ اعلان مراکش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کرنے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔
مراکشی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ شاہ محمد ششم کو اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کاایک خط موصول ہوا ہے جس میں مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کے دعوے کو تسلیم کیا گیا ہے۔نیتن یاہو کے دفتر نے بعد میں اس اعلان کی تصدیق کی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ مغربی صحارا کو مراکش کی سرزمین کے طور پر تسلیم کرنے سے “ملکوں اور اور اقوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے” اور علاقائی استحکام کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Israel will officially recognize Moroccan sovereignty over the disputed Western Sahara region.
LEARN MORE ????https://t.co/uBxl6wSImj
— Jewish News Syndicate (@JNS_org) July 17, 2023
اسرائیل اور مراکش نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں “ابراہم معاہدے” کے تحت سفارتی تعلقات بحال کیے تھے جس کا مقصد اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا تھا۔
دونوں ممالک کے درمیان 1990 کی دہائی میں نچلی سطح کے سفارتی تعلقات تھے جو 2000 میں شروع ہونے والی فلسطینیوں کی مزاحمت کے باعث منقطع ہو گئے تھے۔
مراکش کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بدلے میں، ٹرمپ انتظامیہ نے دسمبر 2020 میں مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
President Trump says Israel and Morocco have agreed to normalize relations.
As part of the deal, the U.S. will recognize Morocco's claim over the disputed Western Sahara region. https://t.co/G6fpBGyzaY
— POLITICO (@politico) December 10, 2020
اس اعلان نے کئی دہائیوں کی امریکی پالیسی اور بین الاقوامی اتفاق رائے کو درہم برہم کر دیا ہےکہ مغربی صحارا کی حیثیت کو اقوام متحدہ کے ریفرنڈم کے ذریعے طے کیا جانا چاہیے۔
مراکش نے 1975 میں مغربی صحارا کو ضم کر لیا تھا جو کہ سابق ہسپانوی نوآبادی ہے، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہاں تیل کے کافی ذخائر اور معدنی وسائل ہیں۔
اقوامِ متحدہ نے 1991 میں وہاں جنگ بندی کی ثالثی کی تھی اور جنگ بندی کی نگرانی اور علاقے کے مستقبل پر ریفرنڈم کی تیاری میں مدد کے لیے ایک امن مشن تشکیل دیا تھا۔ تاہم اس بارے میں اختلاف رائے کی وجہ سےکہ، کون ووٹ دینے کا اہل ہے، یہ ووٹنگ عمل میں نہیں آسکی۔
علاقے کی خود مختاری کے حامی پولساریو فرنٹ نے 2020 میں جنگ بندی معاہدے کے 29 سال مکمل ہونے پر معاہدے کی تجدید کی تھی۔
اقوامِ متحدہ پولساریو فرنٹ کو صحراوی عوام کا جائز نمائندہ سمجھتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ صحرائیوں کو خود ارادیت کا حق حاصل ہے۔مراکش کے زیر کنٹرول مغربی صحارا کے کچھ حصوں میں پولساریو فرنٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور وہاں پارٹی کا جھنڈا اٹھانا غیر قانونی ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بازگشت سرحد پار مراکش کے پڑوسی الجزائرمیں سنائی دے رہی ہے، جس نے 2021 میں مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 405 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C