اسرائیل کے شام اور فلسطین پر فضائی حملے، دو اعلیٰ سطح کے کمانڈروں سمیت 8 افراد شہید
👁️ 69 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے شام اور فلسطین پر فضائی حملے، دو اعلیٰ سطح کے کمانڈروں سمیت 8 افراد شہید
دمشق + غزہ (ڈیلی اردو/مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں ایک اہم فلسطینی کمانڈر سمیت دو افراد شہید جبکہ شام کے دارالحکومت دمشق میں میزائل حملوں میں ایک اعلیٰ سطح کمانڈر سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی کمانڈر کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کمانڈر باہا ابو العطا شہید ہوگئے۔
فلطسینی کمانڈر کی تنظیم نے باہا ابوالعطا کے شہید ہونے کی اور ان کے گھر پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی ایک عمارت میں علی الصبح دھماکے کے نتیجے میں ابوالعطا کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں جب کہ دھماکے سے 2 بچے زخمی بھی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی اس کے ایک سیاسی رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں کم از کم چھ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ شامی دارالحکومت دمشق کی ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔ دمشق کے علاقے میزہ میں واقع عمارت کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جس عمارت پر حملہ کیا گیا، اُس میں فلسیطینی تنظیم اسلامک جہاد کے ایک اہم کمانڈر اکرم العجوری رہائش پذیر ہیں۔ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا اسرائیلی حملے میں العجوری کی شہادت ہوئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے داغا گیا۔ تیسرا میزائل دمشق کے علاقے داریا میں گرا۔
تنظیم کی جانب سے کمانڈر کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس عسکری تنظیم نے اس حملے کے جواب میں غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے مزید راکٹ فائر کیے جا سکتے ہیں اور دو طرفہ کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں اسکولوں کو آج بند رکھنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کچھ راکٹوں کو شہری حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
حماس نے بھی کمانڈر ابوالعطا کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل اس جارحیت کا مکمل ذمہ دار ہے، وعدہ کرتے ہیں کمانڈر ابو العطا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینی کمانڈر کے گھر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ابو العطا کے خلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔
ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے بتایا ہے کہ اس حملے کی گزشتہ کچھ عرصے سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ ترجمان نے ابو العطا کو ایک ‘بم‘ بھی قرار دیا۔ یہ حملہ اس لیے اہم ہے کہ حال ہی میں انتہائی قدامت پسند عقیدے کے سیاستدان نفتالی بینٹ کو اسرائیل کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بہا ابو العطا غزہ میں حماس کے لیے بھی ایک چیلنج تھے کیوں کہ حماس نے 2014 کی جنگ کے بعد سے اسرائیل کے ساتھ ایک امن معاہدہ کر رکھا ہے۔ اسرائیل بہا ابو العطا کو غزہ سے کیے جانے والے متعدد راکٹ حملوں کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3320 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C