اسرائیلی فضائیہ کے حوثی ٹھکانوں پر حملے، 10 ہلاک اور 35 زخمی
👁️ 343 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائیہ کے حوثی ٹھکانوں پر حملے، 10 ہلاک اور 35 زخمی
صنعاء (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حوثی حکام کے مطابق اتوار کو ہونے والے فضائی حملے میں 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔
حوثیوں کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ وسطی صنعاء میں ایک میونسپل عمارت، ایک تیل کمپنی کی تنصیب اور جنوبی صنعاء کا ایک بجلی گھر بنا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد شہر میں آگ کے بڑے شعلے اور گھنا دھواں دیکھا گیا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق حملے حوثیوں کے فوجی مقامات، پاور پلانٹس، ایندھن ذخیرہ گاہ اور صدارتی محل کے قریب علاقوں پر کیے گئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ میزائل حملے کے جواب میں کی گئی جس میں اسرائیلی فضائی دفاع نے میزائل کو راستے میں ہی تباہ کر دیا تھا۔
اکتوبر 2023 سے حوثی باغی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کر رہے ہیں جن میں سے اکثر ناکام یا روک لیے گئے ہیں۔ اسرائیل ان حملوں کے جواب میں یمن میں حوثی تنصیبات پر بمباری تیز کر چکا ہے۔
حوثی گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے حالیہ حملوں میں بین گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی شامل تھی۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاتز نے خبردار کیا ہے کہ حوثی ’’ہر حملے کی کوشش کا سود سمیت خمیازہ بھگتیں گے‘‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 406 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C