اسرائیلی فضائیہ کے شامی اور ایرانی تنصیبات پر حملے، 3 ہلاک
👁️ 43 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائیہ کے شامی اور ایرانی تنصیبات پر حملے، 3 ہلاک
دمشق + یروشلم (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کے روز شام میں ایران کے قدس فورس سے تعلق رکھنے والے اہداف اور شامی فوج پر فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیلی فوج کو اپنی شمالی سرحد کے قریب رکھے گئے جدید ترین دھماکہ خیز آلات کا پتہ چلا۔ شام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں اس کے تین فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی ڈیفینس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان افيخاي ادرعي نے بتایا کہ ان فضائی حملوں میں مخصوص فوجی اہداف، گوداموں، ہیڈکوارٹروں اور فوجی احاطوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ فضائی حملے کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل کے قبضے والے گولان پہاڑیوں میں سرحد پر اس کی فوج کو ‘جدید ترین‘ دھماکہ خیز آلات ملے۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ دھماکہ خیز آلات ‘ایرانی فورسز کی قیادت والے شامی فوجیوں‘ نے الفا لائن پر اسرائیلی حصے میں نصب کیے تھے۔
اسرائیل پچھلے چند برسوں کے دوران شام میں ایران سے وابستہ بہت سے فوجی اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے۔ تاہم وہ اس طرح کے فضائی حملوں کا اعتراف شاذ و نادر ہی کرتا ہے۔ ایران شامی صدر بشار الاسد کا اہم حلیف ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق اسرائیل کے ان فضائی حملوں میں شام کے تین فوجی اہلکار مارے گئے جب کہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ شامی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سانا نے اس حملے کہ ‘اسرائیلی جارحیت‘ قرار دیا ہے۔
قبل ازیں بدھ کی صبح کو سانا نے خبر دی تھی کہ شامی ایئر ڈیفنس نے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل کے فضائی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8884 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4684 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3503 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C