اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کا بیان داخلی امور میں مداخلت قرار
👁️ 61 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کا بیان داخلی امور میں مداخلت قرار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکی سفارتخانے کی طرف سے اسلام آباد کے بعض سیکٹرز میں جرائم کی شرح بڑھنے کے خدشات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفارتخانہ کی طرف سے اسلام آباد میں جرائم سے متعلق جو خدشات ظاہر کئے وہ درست نہیں، امریکی سفارتخانہ کے خدشات سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، سفارتخانہ سے دفتر خارجہ کے ذریعے تفصیلات مانگی گئی ہیں، امریکی سفارتخانہ نے مخصوص سیکٹرز میں جرائم سے متعلق رپورٹ دی جو درست نہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے بتایا کہ امریکی سفارتخانہ نے جن سیکٹرز کی نشاندہی کی ہے وہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے، برطانیہ اور یورپی ممالک نے اسلام باد کو محفوظ شہر قرار دیا ہے، اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے، غیر ملکی سفارتخانوں نے اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعریفی خطوط لکھے ہیں، انسداد جرائم اور سیکیورٹی صورتحال کی بہتری پر غیر ملکی سفارتخانوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ارکان کمیٹی نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ ہمارے داخلی امور میں کیوں مداخلت کر رہا ہے، قائمہ کمیٹی میں بچوں سے زیادتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، کمیٹی نے بچوں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول سے متعلق بل کمیٹی میں زیر بحث آیا جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C