اسلام آباد کچہری حملہ: خودکش بمبار نے پہلے بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تحقیقات میں انکشاف!
👁️ 296 بار دیکھا گیا
اسلام آباد کچہری حملہ: خودکش بمبار نے پہلے بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تحقیقات میں انکشاف!
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) اسلام آباد کچہری میں 11 نومبر کو ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق حملہ آور نے کچہری دھماکے سے قبل بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی تھی، تاہم پہلا حملہ ناکام ہونے کے باعث منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار نے 26 نمبر چونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن بروقت ردِعمل کے باعث وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔ پہلے حملے کی ناکامی کے بعد دہشت گرد ڈھوک پراچہ میں کرائے کے گھر میں رپوش ہوگئے تھے، جبکہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے کیمروں کی مدد سے ان کے خفیہ ٹھکانے تک رسائی حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے ڈھوک پراچہ میں مربوط سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا تھا جو مکمل کامیاب رہا۔ سی سی ٹی وی شواہد نے گولڑہ سے 26 نمبر چونگی تک دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا تھا کہ خودکش حملہ آور نے آن لائن موٹرسائیکل رائیڈنگ ایپ کے ذریعے صرف 200 روپے میں کچہری تک رائیڈ بک کروائی تھی، جبکہ اسے لانے والے رائیڈر کو بھی بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
دو روز قبل حساس ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی میں جوڈیشل کمپلیکس جی-11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ”فتنۃ الخوارج“ کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسے ٹیلیگرام کے ذریعے "فتنۃ الخوارج" کے کمانڈر سعیدالرحمٰن عرف داد اللہ/داد اکبر سے ہدایات ملتی تھیں۔ ملزم کے مطابق داد اکبر کا تعلق باجوڑ کے علاقے چرمکنگ سے ہے اور وہ اس وقت افغانستان میں موجود ہے، جہاں وہ ٹی ٹی پی نواگئی باجوڑ کا انٹیلی جنس چیف ہے۔
ساجد اللہ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کے لیے اسلام آباد میں خودکش حملہ کروایا گیا۔ داد اکبر نے خودکش بمبار عثمان عرف قاری کی تصاویر بھیج کر اسے پاکستان میں ریسیو کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
عثمان عرف قاری کا تعلق شینواری قبیلے سے تھا اور وہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے علاقے اچین کا رہائشی تھا۔
تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کے دیگر عناصر تک پہنچنے کے لیے چھاپے جاری ہیں، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C