افریقی ملک کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے 129 قیدی ہلاک
👁️ 77 بار دیکھا گیا
افریقی ملک کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے 129 قیدی ہلاک
کنشاسا (ڈیلی اردو )افریقی ملک کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کم از کم 129 قیدی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ دارالحکومت کنشاسا میں مرکزی مکالا جیل میں پیش آیا، جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے 129 افراد میں سے زیادہ تر بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے۔
کونگو کے وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدی جیل حکام کی انتباہی گولیوں سے بھی مارے گئے، جبکہ 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں ہورہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران خواتین کے ساتھ ریپ کے کچھ واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، کانگو کی مکالا جیل میں ڈیڑھ ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن جیل میں 12 ہزار سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
مکالا جیل میں قیدیوں کے جیل توڑ کر فرار ہونے کے پہلے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ 2017 میں ایک مذہبی تنظیم نے مکالا جیل پر حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو فرار کرا دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8979 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4853 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2331 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C