افغان طالبان کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری کی منظوری
👁️ 39 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری کی منظوری
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) افغانستان میں حکمران طالبان کو عالمی سطح پر پہلی مرتبہ ایک ایسی کامیابی مل گئی ہے، جو انہیں اب تک حاصل نہیں ہو سکی تھی۔ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے اپنے ہاں طالبان کے ایک سفارت کار کی تقرری کی اجازت دے دی ہے۔
افغان دارالحکومت کابل اور روسی دارالحکومت ماسکو سے اتوار دس اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روس بین الاقوامی برادری کا رکن ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے اپنے ہاں کابل میں طالبان کی حکومت کے سفارتی نمائندے کی تقرری کی اجازت دے دی ہے۔
کابل میں طالبان کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام باقاعدہ طور پر اب طالبان کے نامزد کردہ سفارت کار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ماسکو حکومت نے اس سفارت کار کے کاغذات نامزدگی بھی باقاعدہ تسلیم کر لیے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے نامزدگی کی تصدیق کر دی
کابل میں ملکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ماسکو میں افغانستان کی سابقہ حکومت کے نامزد کردہ سفیر نے اپنا کام کرنا بند کر دیا تھا۔ اب لیکن طالبان کے نامزد کردہ سفارتی ناظم الامور جمال غاروال نے ماسکو میں اپنی سفارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
اسی دوران روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے بھی لکھا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ابھی حال ہی میں کابل میں طالبان حکومت کی طرف سے جمال غاروال کی ماسکو میں افغان ناظم الامور کے طور پر تعیناتی کی منظوری دیتے یوئے ان کی سفارتی اسناد تسلیم کر لی تھیں۔
بین الاقوامی سطح پر ابھی کسی ملک نے طالبان کی حکومت تسلیم نہیں کی
افغانستان میں گزشتہ برس امریکی فوج کے حتمی انخلا کے دنوں میں جب طالبان نے کابل پر قبضہ کر لیا تھا تو اس دور کے افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ اس کے چند روز بعد ہی طالبان نے اپنی ایک باقاعدہ ملک گیر لیکن عبوری حکومت قائم کر دی تھی، جسے انہوں نے تکنیکی طور پر افغانستان کی نگران حکومت کا نام دیا تھا۔ یہی حکومت اب تک کابل میں اقتدار میں ہے۔
طالبان کو دوبارہ اقتدار میں آئے اب تقریباﹰ آٹھ ماہ ہونے کو ہیں مگر ابھی تک کسی بھی ملک نے ان کی حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔ اس پس منظر میں ماسکو کی طرف سے طالبان کے نامزد کردہ سفارت کار جمال غاروال کی افغان ناظم الامور کے طور پر تقرری کی اجازت سخت گیر طالبان کی بین الاقوامی اور سیاسی دونوں سطحوں پر اپنی نوعیت کی پہلی کامیابی ہے۔
جب سے ہندو کش کی اس ریاست میں طالبان دوسری مرتبہ اقتدار میں آئے ہیں، عام افغان باشندوں خاص کر خواتین کے بنیادی انسانی حقوق میں سے کئی ایک بار پھر محدود کیے جا چکے ہیں۔ طالبان نے افغان لڑکیوں کو ابھی تک دوبارہ اسکول جانے کی اجازت نہیں دی اور ملک میں تمام گرلز ہائی اسکول تاحال بند ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C