افغانستان: جلال آباد میں نجی ٹی وی چینل انعکاس کی 3 خواتین صحافی ہلاک
👁️ 230 بار دیکھا گیا
افغانستان: جلال آباد میں نجی ٹی وی چینل انعکاس کی 3 خواتین صحافی ہلاک
جلال آباد (ڈیلی اردو) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مقامی ٹیلی ویژن کی تین خواتین صحافی ہلاک ہو گئیں۔
https://twitter.com/RisboLensky/status/1366782170409402369?s=19
افغان حکام کے مطابق انعکاس ٹی وی کی خواتین صحافیوں پر جلال آباد میں دو مقامات پر حملہ کیا گیا۔
هدف قرار دادن خبرنگاران و فعالان جامعه مدنی زن در ولایت ننگرهار مایه نگرانی است. مسوولان محلی و امنیتی این ولایت باید پاسخ بدهند که پشت این جنایت ها کیست؟
هنوز سه ماه از ترور ملاله میوند، مجری تلویزیون «انعکاس» نمی گذرد که دو کارمند دیگر این رسانه این گونه ظالمانه ترور می شوند. pic.twitter.com/f99mSI1v61— Saleha Soadat (@SalehaSoadat) March 2, 2021
انعکاس ٹی وی نے بھی اپنی تین خواتین صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ حملوں میں ایک خاتون صحافی زخمی بھی ہوئی ہے۔ کسی بھی گروپ نے تاحال حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خواتین کارکنان پیدل گھروں کو جارہی تھیں تو اس وقت انہیں نشانہ بنایا گیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کے تین خواتین ورکرز کو دو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ خواتین صحافیوں کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے اپنے گھروں کو واپس جارہی تھیں۔
ننگرہار کے مقامی ہسپتال کے ترجمان ظاہر عدیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن تاحال اس کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ننگرہار پولیس کے سربراہ جمعہ ہمت کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
جمعہ ہمت کے مطابق حملہ آور کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا اوراس نے خواتین صحافیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا اغتراف کر لیا ہے۔
افغانستان کے مرکز کابل اور دیگر شہروں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے جس میں صحافیوں، انسانی حقوق تنظیموں کے کارکنان اور خواتین سماجی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان حملوں میں اکثریت کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور طالبان نے ان حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے تاہم افغان حکام ان حملوں میں طالبان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C