افغانستان: قندوز میں داعش کا ٹھکانہ تباہ، طالبان کی کارروائی میں 5 جنگجو ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
افغانستان: قندوز میں داعش کا ٹھکانہ تباہ، طالبان کی کارروائی میں 5 جنگجو ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے آج ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں داعش کا بڑا ٹھکانہ تباہ کردیا۔
افغانستان کے صوبے قندوز کے مقامی طالبان ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ قندوز شہر میں داعش سے وابستہ شدت پسندوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا۔ طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے 5 جنگجو مارے گئے۔
قندوز پولیس کے ترجمان حافظ عبید اللہ آبادی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق داعش سے تھا اور انہوں نے شہر میں ایک مکان کرائے پر لیا تھا۔
افغان میڈیا نے طالبان ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ داعش سے وابستہ افراد قندوز میں تحریبی کارروائیوں کا اردارہ رکھتے تھے۔
قندوز شہر میں مسلح افراد اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں 4 گھنٹے تک جاری رہی جس میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
آزاد ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے کرنل بلادین کندوی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ کابل میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک داعش افغانستان میں درجنوں بم دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔ بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے بعد سے اب تک طالبان داعش سے برسر پیکار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 347 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8951 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4791 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2780 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2557 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C