افغانستان: مسجد میں خودکش دھماکا، 50 نمازی سے زائد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 68 بار دیکھا گیا
افغانستان: مسجد میں خودکش دھماکا، 50 نمازی سے زائد ہلاک، درجنوں زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد میں دھماکے کے باعث 50 سے زائد نمازی ہلاک ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں نماز جمعہ کے بعد زور دار دھماکا ہوا، رمضان المبارک کے دوران متعدد مساجد میں بم دھماکے ہو چکے ہیں جس کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے نائب ترجمان بسم اللہ حبیب نے کہا ہے کہ دھماکا خلیفہ صاحب مسجد میں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نمازی جمعہ کی نماز کے بعد زکر کے لیے ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔
مسجد کے سربراہ سیّد فضل آغا نے بتایا کہ حملہ آور کے بارے میں ہمیں یقین تھا کہ وہ خودکش بمبار ہے، وہ تقریب میں شامل ہوا اور خود کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا۔ جس کے بعد ہر طرف کالا دھواں اُڑنے لگا، ہر طرف لاشوں کے انبار تھے، مرنے والوں میں میرا بھتیجا بھی شامل ہے، خود تو میں محفوظ ہوں لیکن اپنے پیاروں کو میں نے کھو دیا۔
وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتالوں میں اس وقت 30 لاشیں لائی جا چکی ہیں۔
کابل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ بم دھماکے میں درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے شہرمزار شریف میں 2 بم دھماکوں میں 9 اشیعہ ہزارہ ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں میں 2 مسافر وینوں کونشانہ بنایا گیا۔
طالبان پولیس چیف کے ترجمان آصف وزیر کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں بظاہر اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکوں کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مزار شریف کی مسجد میں دھماکے میں 12 نمازی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے قندوز کی مسجد میں دھماکے میں 36 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15512 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C