افغانستان میں 70 عسکریت پسند ہلاک کیے، پاکستان
👁️ 246 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 70 عسکریت پسند ہلاک کیے، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) پاکستان نے افغانستان میں کیے گئے فضائی حملوں میں 70 عسکریت پسندوں‘ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پاکستانی سکیورٹی ذریعے نے ’ہلاکتوں کی تعداد 80 ‘ بتائی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔
پاکستان کے نائب وزیر داخلہ طلال چوہدری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب افغانستان میں کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 70 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ تاہم انہوں نے اس دعوے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ بعد میں پاکستان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا ایک پاکستانی سکیورٹی ذریعے نے بھی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہمسایہ ملک افغانستان پر فضائی حملوں میں ’80 سے زائد‘ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ اس پاکستانی سکیورٹی ذریعے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
دریں اثناء افغانستان میں موجود اے ایف پی کے صحافی ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکے۔
افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور پکتیکا میں ’’مختلف شہری علاقوں‘‘ کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک مدرسہ اور متعدد گھر شامل تھے۔ بیان میں ان حملوں کو افغانستان کی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر لکھا کہ حملوں میں ’’درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔‘‘
ننگرہار صوبے میں افغان ہلال احمر سوسائٹی کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی فضل الرحمان فیاض نے بتایا کہ 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
دریں اثناء افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی سرزمین کی حفاظت ’’شریعت کے مطابق اسلامی امارت کی ذمہ داری‘‘ ہے اور ایسے حملوں کے نتائج کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C