افغانستان کے پڑوسی افغان پناہ گزینوں کو ملک سے نہ نکالیں، این آر سی
👁️ 185 بار دیکھا گیا
افغانستان کے پڑوسی افغان پناہ گزینوں کو ملک سے نہ نکالیں، این آر سی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) انسانی ہمدردی کے ایک عالمی ادارے نے افغانستان کے پڑوسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے واپس نہ بھیجیں کیونکہ وہ ملک عشروں کے تنازعے، اقتصادی بدحالی اور آب وہوا سے منسلک چیلنجوں کی وجہ سے انہیں واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہوسکا ہے۔
ناروے کی ریفیوجی کونسل، یا این آر سی نے رپورٹ دی کہ ایران مارچ تک تقریباً بیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے ،جب کہ پاکستان سے کم از کم آٹھ لاکھ کو پہلے ہی اکتوبر 2023 میں افغانستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔۔
این آر سی کے سیکرٹری جنرل، Jan Egeland نے کہا ہے کہ، ایران سے ملک بدری کے خطرے سے دوچار واپس جانے والے بہت سے افغان شہری، جن سے میں اس ہفتے سرحد پر ملا تھا، محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک غیر یقینی صورتحال میں رہ رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا،’ افغان شہریوں نے بہتر اور محفوظ زندگی کی تلاش میں افغانستان چھوڑا تھا اور اب وہ ایک غیر یقینی مستقبل کے ساتھ افغانستان لوٹ رہے ہیں، جہاں انہیں ویسی ہی بے روزگاری، بھوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہوگا جن کی وجہ سے ہی وہ اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔
این آر سی نے نشاندہی کی ہے کہ واپس آنے والے بیشتر افغان شہری جنہیں ملک کے شہری علاقوں میں رہنے پر مجبور کیا جارہا ہے، روزگار اور رہائش کی تلاش کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔
اگرچہ ان میں سے کچھ کے خاندانی روابط ہیں، تاہم بہت سو ں کے پاس برسوں ملک سے باہر رہنے کی وجہ سے روابط کی کمی ہے اور ان کےپاس کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔
ایگیلینڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بے پناہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی امداد ضروری ہے، لیکن اب یہ کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لئے غیر سرکاری گروپوں کی مالی مدد اور انسانی ہمدردی پر مبنی مالی معاونت میں کمی کا خمیازہ لڑکیوں اور خواتین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
این آر سی کے سربراہ نے کہا کہ اگست 2021 میں جب سے طالبان نے ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا ہے، دنیا نے انسانی ہمدردی کے بدترین بحران میں پھنسے افغان شہریوں کی ضروریات کی طرف سے اپنا منہ موڑ لیا ہے۔
ایگیلینڈ نے کہا، ’’غریب اور بے گھر افغان، دربدر ہوجانے والے خاندانوں اور پناہ گزینوں کی معاونت کے کسی حقیقی اور پائیدار حل کے فقدان کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C