امرتسر: بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں فائرنگ، کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک، 6 زخمی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
امرتسر: بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں فائرنگ، کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک، 6 زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
BSF STATEMENT
In an unfortunate incident, 5 BSF troops were injured due to fratricide committed by Ct Satteppa S K at HQ 144 Bn Khasa, Amritsar. Ct Satteppa S K was also injured in the incident. Out of the 06 injured 5 troops including Ct Satteppa, have lost their lives. pic.twitter.com/ydYPcXDsZ7
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) March 6, 2022
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C