امریکا جوہری مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
امریکا جوہری مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اِرنا) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اِرنا‘ نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر امریکا مذاکرات سے ہٹ کر نئی شرائط تجویز اور عائد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 یا 3 ہفتوں میں امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات کیے گئے ہیں جو متن کے کچھ حصوں سے متصادم ہیں۔
ایران ایک سال سے فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین کے ساتھ براہ راست اور امریکا کے ساتھ بالواسطہ طور پر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اس معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت میں مصروف ہے، جسے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے، لیکن ہم نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں دیکھا۔
2015 کے معاہدے نے ایران کو اس ضمانت کے بدلے میں پابندیوں میں ریلیف دیا تھا کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کر سکتا جس سے متعلق ایران کی جانب سے ہمیشہ انکار کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اس معاہدے سے امریکا کی یکطرفہ دستبرداری اور اقتصادی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے سبب ایران نے اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صرف وقار اور ایک پائیدار معاہدے کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے خواہاں ہیں، ایران ان حدود پر ڈٹا ہوا ہے اور ڈٹا رہے گا۔
ویانا مذاکرات کا مقصد امریکا کو جوہری معاہدے کی جانب لوٹانا ہے، جس میں ایران پر سے پابندیاں ہٹانا اور اس کی جانب سے اپنے وعدوں کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانا شامل ہے۔
روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد لگائی جانے والی مغربی پابندیوں سے ایران کے ساتھ اس کی تجارت کو نقصان نہ پہنچنے کی ضمانت کے مطالبے کے بعد مذکرات کا سلسلہ 11 مارچ سے تعطل کا شکار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صرف وقار اور ایک پائیدار معاہدے کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے خواہاں ہیں، ایران ان حدود پر ڈٹا ہوا ہے اور ڈٹا رہے گا۔
ویانا مذاکرات کا مقصد امریکا کو جوہری معاہدے کی جانب لوٹانا ہے، جس میں ایران پر سے پابندیاں ہٹانا اور اس کی جانب سے اپنے وعدوں کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانا شامل ہے۔
روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد لگائی جانے والی مغربی پابندیوں سے ایران کے ساتھ اس کی تجارت کو نقصان نہ پہنچنے کی ضمانت کے مطالبے کے بعد مذکرات کا سلسلہ 11 مارچ سے تعطل کا شکار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C