امریکا: نیویارک میں زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں فائرنگ، 16 افراد زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
امریکا: نیویارک میں زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں فائرنگ، 16 افراد زخمی
نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کے شہر نیویارک میں منگل کی صبح ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں جن میں پانچ افراد کو گولی لگنے سے زخم آئے ہیں۔
اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے صبح ساڑھے آٹھ بجے زیرِ زمین ریلوے اسٹیشن میں پہلے ایک سموک بم پھینکا، جس سے دھواں پھیل گیا اور پھر حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔
جائے واردات سے موصول ہونے والی تصاویر میں دھوئیں سے بھرے اسٹیشن میں خون میں لت پت مسافروں کو فرش پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/derekcfrench/status/1513861902945902599?t=jr-IPCe7zdSVDd9dd2KuxA&s=19
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سن سیٹ پارک کے علاقے میں 36 سٹریٹ اسٹیشن میں فائرنگ کا یہ واقع پیش آیا ہے۔
حکام کی جانب سے اس حملہ آور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اپیل کی جا رہی ہے جو اب بھی مفرور ہے۔
نیویارک سٹی پولیس کمشنر کے مطابق ’اس نامعلوم مسلح شخص نے پہلے گیس ماسک پہنا اور پھر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو ٹرین اور پیلٹ فارم پر زخمی کیا۔‘
انھوں نے بتایا ’اس وقت اسے دہشتگردی کے واقعے کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔‘
ان 16 میں سے 10 زخمیوں کو گولیاں لگی تھیں جبکہ دیگر افراد دھوئیں اور آغاز میں بھگدڑ مچنے کے باعث زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق کسی بھی زخمی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے جبکہ اہلکار اب بھی اس حملے کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس زیرِ زمین ریلوے اسٹیشن سے کچھ ایسے دھماکہ خیز آلات بھی ملے ہیں جو پھٹ نہیں سکے۔
Shooter left behind a bag of explosives/fireworks and a Glock #brooklynsubway pic.twitter.com/5pLpbMlfQy
— Lidia Curanaj (@LidiaNews) April 12, 2022
اس حملے میں ملوث نامعلوم مسلح شخص مفرور ہے اور اسے تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس نامعلوم شخص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ سبز رنگ کی جیکٹ پہنے ہوئے تھا اور غالبہ گیس سے بچنے کا ماسک بھی منہ پر چڑھائے ہوئے تھا۔ کم از کم چار ٹرین سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8943 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4780 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3552 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2547 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1991 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C