امریکا نے ایران سے حوثی باغیوں کو کروز میزائل فراہم کرنے میں ملوث 4 پاکستانی گرفتار کرلیے
👁️ 148 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران سے حوثی باغیوں کو کروز میزائل فراہم کرنے میں ملوث 4 پاکستانی گرفتار کرلیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو)امریکا نے یمن حوثیوں کو میزائل اسمگل کرنے میں ملوث 4 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
United States Charges 4 Mariners from Arabian Sea Vessel Transporting Suspected Iranian-Made Advanced Conventional Weapons
4 Foreign Nationals Aboard Vessel Charged by Criminal Complaint in @EDVAnews, 10 Others Detained as Material Witnesses
????: https://t.co/EMTxNJ2ZwM pic.twitter.com/UwBlXYOG4K
— National Security Division, U.S. Dept of Justice (@DOJNatSec) February 22, 2024
امریکہ میں انصاف کا محکمہ یا ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے مطابق ایران سے یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے میں ملوث 4 پاکستانیوں کے علاوہ دیگر 10 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تاہم ان دیگر افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
جبکہ تمام پاکستانیوں کے پاس سے پاکستانی شناختی دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں، جبکہ امریکی حکام کے مطابق ان 4 پاکستانیوں کی شناخت محمد پہلوان، محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تمام ملزمان کو ریاست ورجینیا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں عدالتی دستاویزات کے مطابق چاروں پاکستانیوں کو 11 جنوری کو صومالیہ کےساحل سے ایک بحری جہاز سمیت پکڑا گیا تھا۔ اس جہاز پر آپریشن کے دوران امریکہ کے دو نیوی سیلز ہلاک ہوئے تھے۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار موجود تھے، جن میں میڈیم رینج بیلسٹک میزائل، اینٹی کروز شپ میزائل شامل ہیں۔
تاہم مبینہ پاکستانیوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے غیر سیل شدہ فرد جرم پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جاری قانونی معاملہ ہے، مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب امریکی عدالت نے مبینہ پاکستانی محمد پہلوان پر ایڈوانس میزائل اسمگل کرنے اور کوسٹ گارڈز کو غلط معلومات فراہم کرنے کی دفعات شامل کی ہیں۔
محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد پر غلط معلومات فراہم کرنے کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5250 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C