امریکا نے داعش، القاعدہ اور الشباب کے 5 ‘سینئر کمانڈروں’ پر پابندی عائد کردی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
امریکا نے داعش، القاعدہ اور الشباب کے 5 ‘سینئر کمانڈروں’ پر پابندی عائد کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلان کے مطابق اس نے عالمی دہشت گردی سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں پانچ افراد کے ناموں کا اضافہ کیا ہے۔ ان افراد کی امریکا میں ہر طرح کی املاک کو منجمد کر دیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے جمعے کی شام جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ مذکورہ افراد میں “بن ماضی عمر” بھی شامل ہے۔ وہ موزمبیق میں داعش تنظیم کی شاخ کا سینئر عسکری کمانڈر ہے۔ بلنکن کے مطابق عمر کے زیر قیادت شدت پسندوں کے ایک گروہ نے رواں سال مارچ میں بالما قصبے میں ایک ہوٹل پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
بلنکن نے مزید بتایا کہ فہرست میں سیدانج حیتا اور سالم ولد الحسن کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں افراد مالی میں القاعدہ تنظیم کے ساتھ مربوط ایک دہشت گرد جماعت کے سینئر کمانڈروں میں سے ہیں۔
اسی طرح فہرست میں صومالیہ میں “الشباب” تنظیم کے دو کمانڈر علی محمد راجی اور عبد القادر محمد کے ناموں کو بھی درج کیا گیا ہے۔
مذکورہ پانچوں افراد کے ساتھ لین دین کرنے والے افراد یا غیر ملکی مالیاتی اداروں پر بھی ممکنہ طور پر امریکی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8905 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4732 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2523 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C