امریکہ اور اسرائیل کے تہران کے قریب تیل تنصیبات پر حملے، ایران
👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ اور اسرائیل کے تہران کے قریب تیل تنصیبات پر حملے، ایران
تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) آج اتوار آٹھ مارچ کو ایران کے سرکاری ٹی وی کو ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت اور اس کے قریب تیل کی پانچ تنصیبات پر رات گئے حملے کیے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔
نیشنل ایرانی آئل پروڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سی ای او، کرامت ویس کرمی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا، ’’گزشتہ شب تہران اور البرز میں تیل کے چار ڈپوز اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے ایک مرکز پر دشمن کے طیاروں نے حملہ کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اس واقعے میں ہمارے چار اہلکار، جن میں تیل کے ٹینکرز کے دو ڈرائیور بھی شامل ہیں، مارے گئے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم ’’آگ پر قابو پا لیا گیا‘‘۔
ایرانی ہلالِ احمر کا کہنا ہے کہ تیل کے ڈپوز میں ہونے والے دھماکوں سے فضا میں ’’بڑی مقدار میں زہریلے ہائیڈرو کاربن مرکبات، گندھک (سلفر) اور نائٹروجن آکسائیڈز‘‘ خارج ہوئی ہیں۔ ادارے نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ ’’بارش کی صورت میں، یہ پانی انتہائی خطرناک اور شدید تیزابی ہوگا،‘‘ جس سے جلد کے جلنے اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
ایران کے ماحولیاتی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سانس کے مسائل اور دیگر طبی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر رہیں۔ ویس کرمی نے یہ بھی کہا کہ ایران کے تیل کے ڈپوز میں ’’پٹرول کے کافی ذخائر‘‘ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے تھے جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت متعدد ایرانی رہنما مارے گئے، جس کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے اثرات اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکے ہيں۔
ایران نے اس کا جواب خطے میں اسرائیل اور امریکی مفادات کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنا کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3395 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C