امریکی حملوں میں جزیرہ خارگ پر تمام ایرانی فوجی اہداف تباہ، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 141 بار دیکھا گیا
امریکی حملوں میں جزیرہ خارگ پر تمام ایرانی فوجی اہداف تباہ، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹکام) نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے سب سے طاقتور بم حملوں میں سے ایک کو سر انجام دیا ہے اور ایران کے جزیرہ خارگ پر موجود تمام فوجی اہداف کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔‘
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے جزیرے پر تیل کے بنیادی ڈھانچے کو ختم نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ تاہم، اگر ایران، یا کسی اور نے، آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے آزاد اور محفوظ نقل و حمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو میں فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کروں گا۔‘
انھوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں اور ’ان کے ملک میں جو بچا ہے اسے بچا لیں، جو کہ کچھ زیادہ نہیں ہے۔‘
اس بیان سے کچھ ہی دیر قبل صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے صحافیوں سے بات کی تھی۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں یہ جنگ کب تک جاری رہے گی، تو ان کا کہنا تھا کہ ’یہ تو میں بھی آپ کو نہیں بتا سکتا۔‘
’میرا مطلب ہے، میرا اپنا ایک اندازہ ہے، لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟‘ انھوں نے کہا. ’جب تک ضرورت ہو گی تب تک چلے گی، وہ ختم ہو چکے ہیں۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ اس سے ان کی کیا مراد ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی بحریہ، فضائی اور فوج کا بیشتر حصہ تباہ ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز ہی انھوں نے امریکہ کی جانب سے جزیرہ خارگ پر قبضے کے امکان کو مسترد کیا تھا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کا اس جزیرے پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ترجیحات میں شامل نہیں۔
ایران کی ’تیل کی لائف لائن‘جزیرہ خارگ کہاں واقع ہے اور اس کیا اہمیت ہے؟
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے جزیرہ خارگ پر ’تمام فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
لیکن یہ جزیرہ کہاں واقع ہے اور یہ کیوں اہم ہے؟
جزیرہ خارگ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا، پانچ میل لمبا جزیرہ ہے۔
اسے ایران کی ’تیل کی لائف لائن‘ سمجھا جاتا ہے۔
اس جزیرے پر باشندے بہت کم ہیں تاہم ایران کی خام تیل کی برآمدات کا 90 فیصد حصہ یہاں سے گزر کر جاتا ہے۔ بڑے ٹینکرز خام تیل جزیرے تک لے کر آتے ہیں، پھر یہاں سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے راستے اکثر چین تک جاتے ہیں جو کہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا صارف ہے۔
اگر جزیرے تک رسائی منقطع ہو جاتی ہے تو اس سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
اس مہینے کے شروع میں امریکی خبر رساں ادارے نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ جزیرہ خارگ پر قبضہ کرنے کے لیے خصوصی دستے بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C