امریکی ریاست کولاراڈو میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست کولاراڈو میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/روئٹرز) امریکی ریاست کولاراڈو اسپرنگس کے قریب منعقدہ ایک سالگرہ کی تقریب پر حملہ کر کے ایک بندوق بردار نے چھ افراد کو ہلاک کردیا۔ مشتبہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کراپنی جان لے لی، اس کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔
امریکی ریاست کولاراڈو میں پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک بندوق بردار نے کولاراڈو میں ایک سالگرہ پارٹی میں فائرنگ کرکے اپنی گرل فرینڈ اور پانچ دیگر لوگوں کو ہلاک کردیا اور بعد میں اسی ہتھیار سے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی۔
پولیس حکام کو نصف شب کے ذرا بعد ڈینیور کے بعد ریاست کے دوسرے سب سے بڑے شہر کولاراڈو اسپرنگس کے ایک مکان سے فون کال موصول ہوئی۔ پولیس جب جائے واقعہ پر پہنچی تو چھ بالغ افراد کو وہاں مردہ حالت میں پایا جب کہ ایک شخص بری طرح زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
یہ سالگرہ پارٹی ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں اس کے دوست، خاندان کے افراد اور بچے بھی شریک تھے۔ ابھی تک نہ تو یہ معلوم ہوسکا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے اصل مقصد کیا تھا اور نہ ہی بندوق بردار کا نام ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کا ردعمل
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکی یوم مادر منا رہے تھے۔ کولاراڈو کے گورنر جاریڈ پولیس نے ان ہلاکتوں کو ”انتہائی المناک” قرار دیا۔ انہوں نے کہا ”تشدد کے اس خوفناک واقعے میں آج بہت سی جانیں ضائع ہوگئیں۔“
جس موبائل ہوم پارک میں یہ واقعہ پیش آیا وہ کولاراڈو اسپرنگس ہوائی اڈے کے بالکل قریب واقع ہے جب کہ شہر کے ڈاون ٹاون علاقے سے اس کی دوری صرف چھ کلومیٹر ہے۔ یہاں ایک سوئمنگ پول، ایک کھیل کا میدان اور تقریباً 500 موبائل مکانات ہیں۔
کولوراڈو اسپرنگس محکمہ پولیس کے سربراہ ونسی نسکی نے کہا ”میری دلی تعزیت ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپناعزیز کھو دیا اور ان بچوں کے ساتھ ہے جو اپنے والدین سے محروم ہوگئے۔”
کولوراڈو اسپرنگس کے میئر جون سوتھرز نے فائرنگ کے اس واقعے کو ”دہشت گردی کی احمقانہ حرکت” قرار دیا۔
امریکا میں ‘گن وائلینس‘
کولوراڈو میں فائرنگ کا یہ واقعہ امریکا میں گن وائلینس کا تازہ ترین واقعہ ہے جس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ صدر جو بائیڈن گن وائلینس کو امریکی قوم کے لیے ”بین الاقوامی شرمندگی” قرار دیتے ہوئے ہتھیاروں پر سخت پابندی کا عہد کر چکے ہیں۔
مارچ میں بولڈر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
فائرنگ کا سب سے افسوس ناک واقعہ غالباً کولاراڈو کا 1999 کا وہ واقعہ ہے جس میں دو طلبہ نے کولمبائن ہائی اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کرکے تیرہ افراد کو ہلاک کردیا تھا اور پھر خود کشی کرلی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C