امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے گرین سگنل دیا تھا، جان بولٹن
👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے گرین سگنل دیا تھا، جان بولٹن
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ایران پر حملے کا مثبت اشارہ دے دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جان بولٹن کی کے چند اقتباسات لیک ہوگئے جس میں انہوں لکھا کہ ٹرمپ نے جون 2017 میں مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ براہ راست بات چیت میں ایران کے خلاف حملے کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔ کتاب کے لیک ہونے والے اقتباسات میں جان بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ نے انہیں اسرائیلی وزیراعظم کو اپنا موقف یاد دلانے پر بھی زور دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے لکھا کہ میں نے ٹرمپ کو عرب اسرائیل تنازع کو حل کرنے کے لیے سیاسی سرمایہ ضائع کرنے کے خلاف متنبہ کیا اور اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقل کرنے کی بھرپور حمایت کی، اس طرح اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ایران کے بارے میں، میں نے گزارش کی تھی کہ وہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے لیے آگے بڑھیں اور بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف طاقت کا استعمال ہی کیوں پائیدار حل ہوسکتا ہے۔
جان بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ نے ان کو کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کہو کہ اگر وہ طاقت کا استعمال کرتا ہے تو میں اس کی حمایت کروں گا، میں خود بھی کہہ چکا ہوں لیکن تم بھی انہیں دوبارہ کہو۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن نے اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی منظوری دی، اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، جو شام میں ایران کے اتحادی ہیں لیکن ایران کے حمایت یافتہ جنگجوں کے خلاف حملوں پر اسرائیل کے ساتھ فوجی ہم آہنگی کو بھی برقرار رکھنا چاہتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C