انار کلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنیوالے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج
👁️ 42 بار دیکھا گیا
انار کلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنیوالے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی اردو) نیو انار کلی بازار مٰیں بم دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے بے حس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی مارکیٹ میں بم دھماکے کے بعد فوٹیجز سامنے آئیں تھیں جن میں دیکھا گیا کہ کچھ لوگ دھماکے کے بعد زمین پر گرنے والے پرائز بانڈ کو لوٹ رہے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ انعامی بانڈز فروخت کرنے والے دکان دار حافظ عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں دو ملازم مبین اور عبداللہ زخمی ہوئے تو بھگ دڑ مچ گئی، دھماکے کے مقام پر کاؤنٹر کے شیشے ٹوٹنے سے نوٹ اور بانڈز زمین پر گر گئے تھے، اسی بھگ دڑ میں کاؤنٹر اور زمین پر گرے 7 لاکھ 25 ہزار کے کرنسی لوٹ لی گئی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ لوٹ مار کرنے والے نامعلوم افراد پر درج کیا گیا ہے جن کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ نیو انارکلی بازار کی پان منڈی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C