انجینیئرز پر خودکش حملہ: چین کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
انجینیئرز پر خودکش حملہ: چین کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی) اسلام آباد سے موصولہ تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں رواں ہفتے ایک خودکش بم حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کی چھان بین کے لیے چینی تفتیش کاروں کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے لکھا ہے کہ جمعہ 29 مارچ کو چینی تفتیشی ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ اس ٹیم کے ارکان منگل کے روز کیے گئے اور پانچ چینی انجینیئرز اور ان کے ایک پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت کا سبب بننے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں شامل ہوں گے۔ دریں اثنا پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ وہ چینی شہریوں پر کیے گئے اس حملے کی تحقیقات اپنے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ منگل کو داسو ڈیم ، جو شمال مغربی پاکستان کا سب سے بڑا پن بجلی منصوبہ ہے، کی طرف چینی انجینیئرز کی ایک ٹیم ایک گاڑی میں جا رہی تھی کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی ان کی کار سے ٹکرا دی تھی۔ یہ دہشت گردانہ حملہ صوبے خیر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں کیا گیا تھا، جس میں نشانہ بننے والی گاڑی کا پاکستانی ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔
بیجنگ حکومت نے اس حملے کی مذمت کی اور پاکستان سے کہا کہ وہ اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات کرائے۔ چینی حکومت نے پاکستان سے اس بات کی یقین دہانی کا مطالبہ بھی کیا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور یا سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں سے منسلک ہزاروں چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
اسلام آباد میں جاری کردہ ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعے کو پاکستان پہنچنے والی چینی ٹیم کو چینی کارکنوں پر حملے کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ دی۔
دو روز قبل پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے کے ساتھ حملے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج بھی شیئر کیے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے قبول نہیں کی۔
حالیہ برسوں میں پاکستان میں تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو متعدد مرتبہ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ایسے ہی ایک واقعے میں جولائی 2021 ء میں کم از کم 13 افراد، جن میں سے نو چینی شہری تھے، اس وقت مارے گئے تھے جب ایک خودکش حملہ آور نے چینی اور پاکستانی انجینیئرز اور کارکنوں کو لے جانے والی ایک بس کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ اس حملے نے بھی پاکستان میں چینی کمپنیوں کو محدود عرصے تک اپنا کام معطل کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11857 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7453 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5251 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C