انڈین فضائیہ کے سابق افسر پاکستانی انٹیلیجنس ایجنٹس کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار
👁️ 223 بار دیکھا گیا
انڈین فضائیہ کے سابق افسر پاکستانی انٹیلیجنس ایجنٹس کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار
آسام(ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کی ریاست آسام کے شہر تیزپور میں انڈین فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ افسر کلندرا شرما کو پاکستانی انٹیلیجنس ایجنٹس کے ساتھ مبینہ رابطے اور ملک کے دفاع سے متعلق دستاویزات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ضلع سونتپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بارُن پرکیستھا نے تصدیق کی کہ کلندرا شرما جمعے کو گرفتار ہوا اور گذشتہ دو ہفتوں سے پولیس کی نگرانی میں تھا۔ ان کے قبضے سے متعدد دستاویزات اور کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ضبط کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور اس پر انڈیا کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے، انڈین حکومت کے خلاف بغاوت کرنے، مجرمانہ سازش اور شواہد مٹانے کے الزامات ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر کیں۔ کلندرا شرما سنہ 2002 میں ایئر فورس سے ریٹائر ہوا اور گذشتہ تین برسوں سے تیزپور یونیورسٹی میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C