انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
👁️ 66 بار دیکھا گیا
انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
برسٹل (ویب ڈیسک) تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ پر پانی پھیردیا اور 359 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے یعنی اب سیریز میں انگلینڈ کو شکست نہیں ہوسکتی، اگر پاکستان اگلے دونوں میچ جیتا تو سیریز 2-2 سے برابر ہوگی جبکہ انگلینڈ کو سیریز نام کرنے کیلئے صرف ایک فتح درکار ہوگی۔
برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے اوپنر امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم بھی 15 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد حارث سہیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم حارث سہیل 41 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر کھیلنے آئے اور 27 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد آصف علی اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔ امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی، انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 14 چوکے لگائے جب کہ آصف علی نے بھی 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔
امام الحق نے کیریئر کا کی سب سے بہترین اننگز کھیلی اور 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آصف علی 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 159 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 159 کے اسکور پر گری جب جیسن رائے 76 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔
اس کے بعد جوئے روٹ نے بیئراسٹو کا ساتھ دیا اور اسکور 234 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر جونی بیئراسٹو 128 رنز بناکر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔خیال رہے کہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔
تیسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور جیند خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ میزبان انگلش ٹیم نے بھی جوڈینلے کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C